رنبیر اور کترینہ میں دوریاں ختم کروانے باربی ڈول کی والدہ میدان میں آگئیں

رنبیر اور کترینہ میں دوریاں ختم کروانے باربی ڈول کی والدہ میدان میں آگئیں
رنبیر اور کترینہ میں دوریاں ختم کروانے باربی ڈول کی والدہ میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس کے بعد اب باربی ڈول کی والدہ سوزین دونوں اداکاروں میں غلط فہمیاں دورکرانے کے لیے میدان میں آگئی ہیں۔رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصہ زبان زدعام رہی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی کئی دنوں سے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی خبروں کے چرچے ہیں جس کے بارے میں دونوں اداکار لب کشائی کرنے سے کترا رہے ہیں تاہم دونوں میں اختلافات ختم کرانے کے لیے کترینہ کیف کی والدہ میدان میں آگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی والدہ رنبیر اور کترینہ میں اختلافات ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے لیے انہوں نے رنبیر سے بات کرنے کی کوشش کی تو رنبیر نے ان سے بات کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد انہوں نے ادکار کی والدہ نیتو سنگھ کو فون کیا اور دونوں میں اختلافات ختم کرانے کی درخواست کی تاہم نیتو سنگھ نے رنبیر کی کترینہ سے علیحدگی کوذاتی فیصلہ قرار دے کر مداخلت کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی میں اختلافات ختم کرنے کا آخری موقع بھی ضائع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے باعث فلم’’جگاجاسوس‘‘ کی شوٹنگ بھی رک گئی ہے۔

مزید :

تفریح -