کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قرارداد منظور

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ ...
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قرارداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اختلافات کو بالاءطاق رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جسے منظور کر لیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق قرارداد حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں پر ریاستی جبر اور ظلم و ستم بند کرے۔ قرارداد میں کشمیرمیں بھارتی فوج کی موجودگی اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید الظاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ بھارت فی الفور کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلائے اور کشمیریوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگیاں گزارنے کا حق دے۔