فیملی کے ساتھ بہت مصروف ہوں فی الحال شوبز میں واپسی نہیں ہوگی:ریما خان

فیملی کے ساتھ بہت مصروف ہوں فی الحال شوبز میں واپسی نہیں ہوگی:ریما خان
فیملی کے ساتھ بہت مصروف ہوں فی الحال شوبز میں واپسی نہیں ہوگی:ریما خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ فیملی کے ساتھ بہت مصروف ہوں فی الحال شوبز میں واپسی نہیں ہوگی ‘فلم انڈسری کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے باتوں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے جو بد قسمتی سے نہیں کیے جا رہے ۔ اپنے انٹر ویو میں ریما خان نے کہا کہ میں شادی کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ کتنی خوش ہوں اسکو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی اس لیے آجکل میری ساری توجہ اپنی فیملی پر مرکوز ہے اور شوبز میں واپسی کے اب امکانات نہ ہونے کے برابر ہے لیکن فلم انڈسڑی کی ترقی کیلئے پہلے بھی دعا گوہوں اور آئندہ بھی فلم انڈسڑی کی ترقی کیلئے دعاکرتی رہوں گی کیونکہ انڈسڑی کی ترقی ہی فنکاروں کی ترقی ہے-

مزید :

تفریح -