صائمہ خان نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے نام سے فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا
لاہور(آئی این پی) اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے نام سے فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں صائمہ خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسکے بغیر ہم پاکستان کو نامکمل سمجھتے ہیں اور ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ کشمیریوں کی آزادی کی تحر یک میں انکا بھر پور ساتھ دے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے نام سے فلم بنانا چاہتی ہوں جسکے لیے میں آئندہ ماہ سے باقاعدہ ابتدائی ہوم ورک کا آغاز کر وں گی جس میں مر کزی کردار میں خود کروں گی
