تاخیر سے پہنچنے پر نجی ائیرلائن کا عابد شیر علی کو طیارے میں سوار کرنے سے انکار
کراچی(ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا تاخیر سے پہنچے پر نجی ائیرلائن کے طیارے پر سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو نجی ائیرلائن کی پرواز پی اے 204 سے اسلام آباد روانہ ہو نا تھا لیکن تاخیر سے ائیرپورٹ پہنچنے پر انہیں مذکورہ نجی ائیرلائن کے عملے نے جہاز پر سوار ہونے سے روک دیا۔ جس کے بعد عابد شیر علی ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔ عابد شیر علی کو دیکھ کر پی آئی اے کے احتجاج مظاہرین نے حکومت اور پی آئی اے نجکاری کیخلاف نعرے لگائے۔
