بھارت میں ایک 18 سالہ نوجوان کو سیلفی لینے پر حوالات کی ہوا کھانا پڑ گئی

بھارت میں ایک 18 سالہ نوجوان کو سیلفی لینے پر حوالات کی ہوا کھانا پڑ گئی
بھارت میں ایک 18 سالہ نوجوان کو سیلفی لینے پر حوالات کی ہوا کھانا پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی کا دور دورہ ہے اور ہر خاص و عام اس ’مرض‘ میں بری طرح مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما سیلفی لیتے ہیں تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ہر دورے پر سیلفی لینا نہیں بھولتے لیکن بھارت میں ایک 18 سالہ لڑکے کو سیلفی لینے پر جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلند شہر کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ”بی چندراکالا“ کیساتھ سیلفی لینے پر ایک 18 سالہ لڑکے کو 14 دنوں کیلئے پولیس حراست میں دے دیا گیا۔ چندراکالا بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مشہور آئی اے ایس افسر ہیں جنہوں نے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ لڑکا مسلسل تصویریں لے رہا تھا حتیٰ کہ اسے کہا گیا کہ کسی کے ساتھ تصویر لینے سے قبل اس کی اجازت لینا بھی ضروری ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ باز نہ آیا اور تصویریں لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔
چندراکالا نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب لڑکے کو تصاویر ڈیلیٹ کرنے کا کہا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ میرا کیمرا ہے” میری مرضی“۔
چندراکالا نے کہا کہ لڑکے کے جواب پر انتہائی حیرانگی ہوئی کیونکہ کسی کو بھی کسی اور شخص کے ساتھ تصاویر لینے سے قبل اجازت بھی لینی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کی ہٹ دھرمی، بغیر اجازت تصاویر لینے اور بدتمیزی کے باعث ہی اسے حوالات جانا پڑا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -