حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کل کراچی کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا:عمران خان
کراچ(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوںکے خلاف کل کراچی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہو ں گا ، حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ،اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مہنگائی ،بے روز گاری اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں نے عوام کی مشکلات بڑھا دیں ،کراچی میںکل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے عوام خوف کی زنجیریں توڑ ڈالیں ۔
