پی ایس ایل ،کراچی کنگز کے لینڈن سیمنز اور شکیب الحسن کا لاہور قلندرز کے بولرز پر لاٹھی چارچ
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے لینڈن سمنز اور شکیب الحسن نے جارحانہ ففٹیز سکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے 4رنز پر 2کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد ٹیم کی کمان ویسٹ انڈیزین بلے باز لینڈن سیمنز اور بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے سنبھالی اوردونوں بلے بازوں نے لاہور قلندرز کے بولرز کی خوب درگت بنائی ۔لینڈن سیمنز نے 8چوکوں اور دو چھکوںکی مدد سے 46گیندوں پر 62رنز کی شاندار نا قابل شکست اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 35گیندوں پر 51رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ان کی اننگز میں 3فلک شگاف چھکے اور 3چوکے شامل تھے ۔ شاندار بلے بازی کے باعث لینڈن سمنز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.
