ایک اور قطری شہزادہ شکار کیلئے تھرپارکر پہنچ گیا
تھرپارکر (ویب ڈیسک) قطری شہزادوں نے تھرپارکر کا رخ بھی کرلیا، جہاں وہ اپنے بازوں کی مدد سے 28 فروری تک مہمان پرندوں کا شکار کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں جب سے قطر سے خطوط آنے کا سلسلہ شروع ہوا تو وفاقی حکومت نے بھی قطری شہزادوں کے شوق کے سامنے سرخم کردیا ہے۔ شکار کے شوقین قطری شہزادے ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، ایک اور قطری شہزادہ شیخ فہد عبدالرحمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ تھر پہنچ گیا، جنہوں نے تحصیل ڈیپلو میں خیمے لگادئیے ہیں۔ جہاں وہ پانچ سے 28 فروری تک اپنے اعلیٰ نسل کے 10 سے زائد بازوںکے ساتھ نایاب نسل کے مہمان پرندوں کا شکار کریں گے، قطری شہزادے کو مکمل سکیورٹی اور پروٹوکول دیا گیا ہے ۔

