عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑنے پر قبائلی رہنماﺅں کا حکومت کو خراج تحسین
باجوڑ ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قبائلی ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں، تاجروں اور طلبہ نے بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑنے اور کشمیریوں کیلئے مسلسل جد و جہد کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہونے والے سیمینارز اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے زور دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور تحریک آزادی کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔