پولیس مقابلہ،دادو میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد
دادو(ڈیلی پاکستان آن لائن) دادو کے علاقے میھڑمیں پولیس مقابلے کے نتیجے پولیس نے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے میھڑ میں معمول کے مطابق گشت پر مامور تھی کہ ڈاکو نے پولیس کو آتے دیکھ کر اچانک ان پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی۔ڈاکو اورپولیس پارٹی کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک گولی ڈاکو کو جالگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولیس نے ڈاکوکو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ایس ایس پی غلام شبیر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے ،تاہم ملزم کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔