’بھارت پاکستان میں اس جگہ پر حملہ کرنے والا ہے‘ حکومت نے واضح وارننگ جاری کردی، انتہائی پریشان کن خبرآگئی

’بھارت پاکستان میں اس جگہ پر حملہ کرنے والا ہے‘ حکومت نے واضح وارننگ جاری ...
’بھارت پاکستان میں اس جگہ پر حملہ کرنے والا ہے‘ حکومت نے واضح وارننگ جاری کردی، انتہائی پریشان کن خبرآگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گلگت(ویب ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان (جی بی) کے وزارت داخلہ کو خبر دار کیا کہ بھارت، گلگت بلتستان میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تنصیبات پر حملے کرواسکتا ہے اور اس سلسلے میں بھارت تربیت کیلئے 400مسلمانوں کو افغان بھیج چکا ہے ، وزارت داخلہ نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سیکیورٹی سخت کرنے کی بھی تاکید کی۔

انگریزی جریدے ڈان کے مطابق گلگت بلتستان کی وزارتِ داخلہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان کو لیٹر موصول ہوا ہے جس میں بھارت کی جانب سے سی پیک پر ممکنہ حملے کی پیش گوئی کی گئی۔

لیٹر میں آگاہ کیا گیا کہ بھارت نے 400 نوجوان مسلمانوں کو افغانستان میں ٹریننگ کے لیے بھیجا جنہیں سی پیک کے ذیلی منصوبے مثلاً قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) اور دیگر اہم تنصیبات پر حملے کے لیے تیار کیا جارہا ہے،لیٹر موصول ہونے کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے سی پیک پر سیکیورٹی سخت کردی۔

واضح رہے کہ کے کے ایچ شاہراہ خنجراب پاس سے دیامیر ضلع تک پھیلی ہے جس پر دو درجن سے زائد پل تعمیر کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹری جاوید اکرام، انسپکٹر جنرل آف پولیس صابر احمد اور دیگر پولیس سمیت خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دیامیر ضلع کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پولیس صابر احمد نے بریفنگ دی کہ جی بی میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔اسی دوران آئی جی پی نے گلگت ، دیا میر اور بلتستان کے ڈی آئی جیز کو ممکنہ بھارتی شر پسند ی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور کے کے ایچ پر خصوصی طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعینیاتی کو یقینی بنائیں۔

ڈان نیو زکے مطابق گلگت کے ایس ایس پی رانا منصور الحسن حق نے بتایا کہ دفاع اداروں کے تعاون سے سی پیک کی فل پروف سیکیورٹی سے متعلق اقدامات اٹھائے جارے ہیں۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت