کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آج اک دفعہ پھر پانچ فروری آن پہنچی جی ہاں پانچ فروری وہی روز جس دن مظلوم و معصوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منایا جاتا ہے جی ہاں پانچ فروری کے روز پہلی دفعہ۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی جماعت نے جو کہ جماعت اسلامی کہلاتی ہے نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کے مظلوم و معصوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منایا جی ہاں آج ایک دفعہ پھر پانچ فروری کی تاریخ آن پہنچی اور یقیناًپانچ فروری کو ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی منایا جائیگا


متعدد تقریبات جلسے جلوس ریلیاں نکالی جائینگی جن میں دنیا بھر کو یہ باور کروایا جائیگا کہ کہ ہندو گزشتہ پچاس سالوں سے زائد عرصہ سے کشمیریوں پہ ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اور نہ صرف یہ کہ یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے رہائشی آج بھی بھارتی بر برتی و ظلم کا شکار ہیں دنیا بھر کشمیر میں بھارتی مظالم کے متعلق جانتی ہے لیکن عملی طور سے کشمیری بھائیوں کے حق کے لئے کو ئی آواز نہیں اٹھاتا جی ہاں اور تو اور اقوام متحدہ میں بھی کتنی قراردادیں کشمیر کے حوالے سے منظور ہوئیں لیکن کسی نے عمل نہ کیا جی ہاں تاہم یہ بات حقیقت ہے کہ میاں نواز شریف ہی وہ رہنما ہے جس نے کشمیریوں کے حق کے لئے آواز


بلند کی اور امن کی کوشش میں جناب نواز شریف کو عالمی امن ایوارڈ بھی ملا تھا بہر حال بات ہو رہی تھی کہ اقوام متحدہ میں نے شمار قرار دا دیں پیش کی گئیں اور پانچ فروری کے روز تمام پاکستانی قوم اقوام متحدہ کو اس بات کا ارادہ بھی کرواتی ہے کہ جلد۔ از جلد کشمیر پر پیش کی گئی قراردادوں پہ عمل کیا جائے اور اب ایک دفعہ۔ پھر۔ پانچ فروری ہے تمام پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی منا رہی ہے اور اس موقع پہ یہی دعا ہے کہ اللہ کرے کشمیریوں کی قربانی جلدی رنگ لا سکے اور وہ جلد آزادی کا سورج دیکھ سکیں آمین ثم آمین تو اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد اک بریک کے بعد

مزید :

رائے -کالم -