اسلام آباد پہنچنے والا چینی شہری کورو ناوائرس کے شبہ میں پمز منتقل

اسلام آباد پہنچنے والا چینی شہری کورو ناوائرس کے شبہ میں پمز منتقل
اسلام آباد پہنچنے والا چینی شہری کورو ناوائرس کے شبہ میں پمز منتقل

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین سے آنے والے چینی شہری کو کورونا وائرس کے شبے میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ چینی باشندے کو گزشتہ روزسے ہلکی کھانسی، بخار کی شکایت ہے، چینی مریض کا تھروٹ سوائب ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوا دیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پرواز سی اے – 945 سے اسلام آباد پہنچا ہے۔ اسی پرواز سے دیگر 122 مسافر اسلام آباد پہنچے ہیں لیکن صرف بن یانگ نامی چینی شخص کا درجہ حرارت اسکیننگ کے دوران زیادہ تھا۔۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چینی باشندے کو کم از کم 12 گھنٹوں تک ہسپتال میں رکھا جائے گا۔چینی باشندہ آج ہی چین سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا۔

مزید : قومی