صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں یونس کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر5 لاکھ 27ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو بائل فو ن ودیگر سا ما ن،نصیر آباد کے علا قہ میں نواز کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،اقبال ٹاون کے علا قے میں اشرف کے گھر سے دو ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ 90 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،گرین ٹاون کے علا قہ میں کامران کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 1 لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، موبائل فون، لیاقت آباد کے علاقہ میں رحمان کے گھر میں اس کی فیملی سے 3لاکھ 05 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات ودیگر سامان، ڈیفنس کے علاقہ میں ڈاکو بلال کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1 لاکھ 50ہزار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سامان۔سمن آبادکے علا قہ میں عاصم کی فیملی کو یرغمال بنا کر1لا کھ 10ہز ار کی نقدی اور موبائل فو ن ودیگر سا ما ن لوٹ لیا۔ ٹاؤن شپ،اچھرہ،ڈیفنس اور گڑھی شاہوسے گاڑیاں جبکہ گلبر گ، مستی گیٹ اور راوی روڈ،وحدت کالونی،ستوکتلہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی