لاہور پولیس نے محکمانہ امتحان لسٹ اے کا شیڈول جاری کر دیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس نے محکمانہ امتحان لسٹ اے کا شیڈول جاری کر دیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے محکمانہ امتحان لسٹ" اے" کے انعقاد اور میرٹ پر سلیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایس ایس پی ایڈمن کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ممبران میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی لیگل،انسپکٹرزاسٹیبلشمنٹ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز شامل ہیں۔سی سی پی اونے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار وں کی 13 فروری تک درخواستیں موصول کی جائیں گی۔ 14 فروری کو تحریری امتحان جبکہ 15 فروری کوپریڈ ٹیسٹ و انٹرویولئے جائیں گے۔ محکمانہ امتحان پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقد ہوگا۔ امیدواروں کے لیے کم از کم تین سال سروس، عمر کی حد 37 سال جبکہ تعلیم کا معیار میٹرک مقرر کیا گیاہے۔ سنگین محکمانہ سزا کے حامل امیدوار امتحان میں حصہ لینے کے اہل نہ ہو گے۔
ہر امیدوار کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کے لئے محکمانہ اور قومی شناختی کارڈز ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔