ریلوے سٹیشن،نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  ریلوے سٹیشن،نامعلوم شخص کی نعش برآمد

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ٹرین کی زد میں آ کر ایک نامعلوم42 سالہ شخص جاں بحق،تھانہ ریلوے پولیس نے نعش مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ ورثاء کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابو ٹرین 205 اپ جو کہ لاہور سے وزیرآباد جانے کے لئے پلیٹ فارم نمبر 9 سے روانہ ہوئی تو اس دوران ایک نامعلوم 42سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر دم توڑ گیا۔ تھانہ ریلوے پولیس لاہور نے نعش قبضہ میں لے کر میوہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی