واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئر کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست،وفاقی سیکرٹری کو جواب داخل کرنے کی آخری مہلت

واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئر کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواست،وفاقی سیکرٹری کو ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا کے ایگزیکٹو انجینئرجمال الدین کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پروفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کو جواب داخل کرنے کی آخری مہلت دے دی۔ درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ وہ 2016 ء سے واپڈا میں ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے محکمانہ ترقی نہیں دی جارہی۔

،وفاقی حکومت کو درخواست گزار کو محکمانہ ترقی دینے کا حکم دیاجائے، عدالت نے جواب داخل کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی