اینکر مبشر لقمان کی جرح کا حق بحال

اینکر مبشر لقمان کی جرح کا حق بحال

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اینکر پرسن مبشر لقمان کی ماتحت عدالت کی جانب سے جرح کا حق ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جرح کا حق بحال کر دیا،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے خلاف روبینہ جواد خواجہ نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے،درخواست گزارکاوکیل جرح کیلئے پیش نہیں ہوسکا، ٹرائل کورٹ نے جرح کا حق ختم کر دیا۔

، ماتحت عدالت نے نظر ثانی کی درخواست بھی بغیر وجہ کے خارج کردی، جرح مکمل کرنے کی اجازت نہ دینا قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہائی کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے فریق مخالف پر مبشرلقمان کے وکیل کی جرح کا حق بحال کردیا۔

مزید : علاقائی