محکمہ اینٹی کرپشن نے ایڈووکیٹ جنرل کے اکاؤنٹنٹ کو گرفتارکر لیا

  محکمہ اینٹی کرپشن نے ایڈووکیٹ جنرل کے اکاؤنٹنٹ کو گرفتارکر لیا

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نے ضمانت خارج ہونے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے اکاؤنٹنٹ کو گرفتارکر لیا۔اکاونٹنٹ جبران بٹ نے لاء افسران کی تنخواہوں کی مد میں ایک کروڑ 10لاکھ روپے کی کرپشن کی۔اکاؤنٹنٹ جنرل کی نشاندہی پر اسسٹنٹ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو زائد تنخواہوں کی واپسی کرتے ہوئے کرپشن کی گئی۔ملزم نے تمام لاء افسران سے چیکس کے ذریعے رقم واپس منگوائی اور اسٹیٹ بینک میں جمع نہ کروائی بلکہ ملزم جبران بٹ نے جعلی رسیدیں بنا کر تنخواہوں کی رقم ہڑپ کر لی۔ بعد ازاں اینٹی کرپشن انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی تھی مگر گزشتہ روزسینئر سول جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر نے جبران بٹ کو گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی