سوات،17 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل

  سوات،17 فروری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع سوات میں 17 تا 21 فروری2020کو شروع ہو نے والی پانچ روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں مہم کے دوران 263690 گھرانوں میں موجود 464058 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔.اس حوالے سے منگل کے روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد اکرم شاہ، کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر لیاقت علی، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو ختمی شکل دے دی گئی۔ یہ قومی انسداد پولیو مہم ہے جو کہ بیک وقت پورے ملک میں منعقد ہوگی۔آنے والی مہم کے لیے 353 ایریا انچارج اور 77 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکی زیرِ نگرانی 1632 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں. جو مجموعی طور پر 464068 پچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی.

مزید : پشاورصفحہ آخر