شبقدر،غیر ملکی ادویات فروخت کرنیوالے 2 کیمسٹ گرفتار

شبقدر،غیر ملکی ادویات فروخت کرنیوالے 2 کیمسٹ گرفتار

  



شبقدر (نمائندہ اخبار خصوصی) شبقدر میں صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کا غیر ملکی و جعلی ادویات کے خلاف کاروائی، بازار میں غیر ملکی ادویات فروخت کرنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں غیر ملکی ادویات و جعلی ادویات برآمد کر لی گئی۔ ملزمان گذشتہ ایک عرصے سے تاریکی میں غیر ملکی و جعلی ادویات کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے جن کی مسلسل نگرانی کے بعد خفیہ اطلاع پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ شبقدر بازار میں صوبائی ڈرگ انسپکٹرز ضلع چارسدہ حامد خٹک اور روح اللہ جان نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں غیر ملکی و جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مختلف اقسام کی ادویات برآمد کر لی۔ ڈرگ انسپکٹرز چارسدہ حامد خٹک اور روح اللہ جان نے غیر ملکی و جعلی ادویات کے ملزمان کی گرفتاری کے بارے بتایا کہ ملزمان ایک عرصے سے شبقدر سمیت مختلف علاقوں میں موبائل غیر ملکی و جعلی ادویات فروخت کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ ذرائع سے نگرانی کرکے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا گیا۔ ملزمان شبقدر بازار میں غیر ملکی و جعلی ادویات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے جبکہ ملزمان سے موقع پر مختلف اقسام کی جعلی و غیر ملکی ادویات بھی بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئی ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ادویات کے سیمپل لیبارٹری بجھواکر مزید کاروائی کیلئے لیبارٹری کے نتائج کا انتظار کیا جائیگا۔ ڈرگ انسپکٹرز حامد خٹک اور روح اللہ جان نے کہا کہ شبقدر سمیت ضلع چارسدہ کے تمام علاقوں میں جعلی، غیر ملکی اور غیر معروف ادویات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ جبکہ غیر سند یافتہ افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر