بٹ خیلہ،تین بھائیوں سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ملزمان عدم ثبوت پر بری

  بٹ خیلہ،تین بھائیوں سمیت چار افراد کے قتل میں ملوث ملزمان عدم ثبوت پر بری

  



  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) انسدادی دہشت گردی مالاکنڈکی عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پرتین بھائیوں سمیت چار افراد کے قتل کے الزام میں مبینہ ملوث ملزمان کوبری کردیاملزمان کے کیس کے پیروی ناصررضاچوہان ایڈوکیٹ نے کی۔تفصیلات کے مطابق سال 1996میں بٹ خیلہ سبزہ زار(شولگرہ) میں مبینہ ملزمان شیرزمان عرفے ہشتمند،بخت زادہ عرفے لعلی،گل زادہ،شیرعلی نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں دلبر،گل بر،بختیارپسران تاجر اوربازولدرضاخان ساکنان غرگے باڈوان کوقتل جبکہ راضی خان ولدتاج کوزخمی کردیاتھامالاکنڈلیویزنے مستغیث اصل سیدولدشیردل کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مذکورہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے کچھ عرصہ قبل مبینہ ملزمان نے سیشن جج بٹ خیلہ کے عدالت سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرکے عدالت نے ضمانت کنفرم کردیامقدمہ اے ٹی سی کے عدالت میں زیرسماعت تھاگزشتہ روزوکلاء کے دلائل سننے کے بعدمعززعدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پرمذکورہ مبینہ ملزمان کوبری کردیاکیس کے پیروی نوجوان قانون دان ناصررضاچوہان نے کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر