اے ڈی سی گل نواز کا رستم بازار کا دورہ،مختلف سٹورز کا معائنہ

اے ڈی سی گل نواز کا رستم بازار کا دورہ،مختلف سٹورز کا معائنہ

  



رستم(نمائندہ پاکستان) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی کا رستم بازار کا دورہ، مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی نے رستم بازار میں مختلف یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کیا عوام کو اشیائے خورد ونوش کی سستی داموں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یوٹیلٹی سٹورز میں تمام موجود چیزوں کا فصیلی جائزہ لیا اس نوقع پر انہوں نے عملہ کو سرکار کے مقررہ نرخ پر اشیائے خوردونوش عوام کو فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی جس یوٹیلٹی اسٹور عملہ نے اس کی یقین دھائی کرائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کا بتایا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ پر فراہمی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں ہے اور جہاں بھی شکایات ہونگے اس کا فوری ازالہ کیا جا?ے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر