خواتین کو کہا جاتا جب تک گورا چٹا نہیں ہونگی شادی نہیں ہوگی، زرتاج گل

    خواتین کو کہا جاتا جب تک گورا چٹا نہیں ہونگی شادی نہیں ہوگی، زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت زرتا ج گل نے کہا ہے کہ خواتین کو کہا جاتا جب تک گورا چٹا نہیں ہونگی شادی نہیں ہوگی، میک اپ کے نام پر خواتین کے چہرے بگاڑ دئیے جاتے ہیں، ایسی میک اپ پراڈکٹس سے سکن ڈیمج ہورہی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہاکہ کینسر اتنا خوفناک ہے کہ جو سنتا ہے کہ ڈر جاتا ہے، کچھ دن پہلے اچانک میرے دیور کی موت ہوگئی، میرے اپنے بھائی کی بھی موت بم دھماکے میں ہوئی۔زرتاج گْل نے کہاکہ اسی لئے ہم کہتے ہیں سیاستدان کو لباس اور حلیے سے نہ دیکھیں، ہر سیاستدان کا سیاست میں کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔زرتاج گْل نے کہاکہ پاکستان میں تیزی سے کینسر پھیل رہا ہے، ہر پانچویں خاتوں بریسٹ کینسر کا شکار ہے، بریسٹ کینسر پر ہم نے پنک ربن کا مہم شروع کی۔زرتاج گْل نے کہاکہ ہمیں وجوہات جاننی ہونگی خواتین میں اتنا کینسر کیوں پھیل رہا ہے، ہمیں ریسرچ کرنی ہوگی کہ ہمارے پانی یا ماحول میں کچھ ایسا ہے جس سے کینسر پھیلتا ہے، خواتین کو کہا جاتا جب تک گورا چٹا نہیں ہونگی شادی نہیں ہوگی، میک اپ کے نام پر خواتین کے چہڑے بگاڑ دیے جائے ہیں، ایسی میک اپ پراڈکٹس سے سکن ڈیمج ہورہی ہے۔
زرتاج گل