ٹانک،پاک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    ٹانک،پاک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)پا ک آرمی اور الشفاء آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے آرمی کوڑ قلعہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد گزشتہ دنوں الشفاء آئی ٹرسٹ کے ڈاکٹروں کے ذریعے آنکھوں کا آپریشن کرانے والے64سے زائد مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور انہیں مذید ادویات فراہم کی گئیں پاک آرمی کی جانب سے کوڑ قلعہ میں منعقدہ کیمپ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر کوڑ بٹالین لیفیٹنٹ کرنل عامر نے بتایا کہ مذکورہ کیمپ کے انعقاد کو مقصد ان افراد کو مدد فراہم کرنا تھی جنہوں نے چند دن پہلے مذکورہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے فری میڈیکل کیمپ میں اپنی آنکھوں کے آپریشن کرائے تھے انہوں نے کہا کہ پاک آرمی امن و امان کے ساتھ شہریوں کے مسائل کے حل میں بھی خصوصی دلچسپی لے رہی ہے تاکہ علاقہ میں خوشحالی آ سکے مذکورہ کیمپ کے انعقاد کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ پاک آرمی عوامی مسائل کے حل میں ایسے اقدامات اٹھاتے رہے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر