سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس

سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کے زیر صدارت پولیس حکام کا اجلاس

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی او محمد علی گنڈاپورکی سربراہی میں گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ایس پی صدر عبدالسلام خالد،ایس پی سٹی محمد شعیب،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی، سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران گزشتہ ماہ ہونے والے سنگین جرائم، اس کی تفتیش سمیت شہر میں جرائم کے سد باب کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر سی سی پی او نے پولیس افسران کو اسٹریٹ کرائم سمیت منشیات، قمار بازی اوردیگر سنگین جرائم کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ آئس کا کاروبار کرنیوالے افراد کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی، سی سی پی او نے تھانہ آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور ایف آئی ار کے اندراج کو بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے پولیس افسران کو شکایات کے بروقت ازالہ اور ان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کیاس موقع پر سی سی پی او محمدعلی گنڈاپورنے گزشتہ ماہ ہونے والے جرائم کا تقابلی جائزہ بھی لیا، انہوں نے انوسٹی گیشن سٹاف کو تمام سنگین مقدمات کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے اور دوران تفتیش سائلین کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے ان کو تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران پولیس افسران کو معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی، سی سی پی او نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ناقص تفتیش کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر