رستم،مردان فوڈ اتھارٹی کی ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
رستم (تحصیل رپورٹر)فوڈ اتھارٹی مردان کے ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ماہ جنوری 2020 کی رپورٹ جاری کردی۔ ماہ جنوری میں 543 انسپکشن کیے گئے ہیں۔ 219 اشیا خورد و نوش سے منسلک کاروبار کرنے والوں کو اصلاحاتی نوٹس جاری کئے ہیں۔ 324 یونٹس کو دوبارہ وزٹ کیاگیا ہیں۔ غیر معیاری اور مضر صحت اشیا خوردونوش پر 21 یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ 12956 غیر معیاری اور ایکسپائر اشیا کو تلف کیاگیا۔ خوراک کے 116 نمونے ٹسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے۔ 313000 تین لاکھ تیرا ہزار جرمانے عائد کئے گئے۔ سکول کالجزمیں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے 13 آگاہی سیشن منعقد کئے گئے۔ 60 فوڈ ہینڈلرز کو فوڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ دی جاچکی ہیں۔ 18 فوڈ پراڈکس کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ 101 لائسنس فوڈ بزنس کو جاری کئے جاچکے ہیں۔6 کمپلینٹ کے پی فوڈ اتھارٹی اور پرائم منسٹر سیٹزن پورٹل پرموصول ہوئے جسے موقع پر حل کیاگیا۔