سرائے نورنگ،پولیس کی کارروائی،قمار بازی میں مصروف 10 ملزمان گرفتار

  سرائے نورنگ،پولیس کی کارروائی،قمار بازی میں مصروف 10 ملزمان گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ایس ایچ او تھانہ ڈآڈیوالہ عبدالرزاق کی قیادت میں پولیس نے کرم پار علاقے لنڈیوا میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپے کے دوران جوا کھیلنے میں مصروف دس افراد گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور ہتھیار برآمد کرلئے،گرفتار ملزمان کی چار موٹرکاریں بھی تحویل میں لے لی گئیں جبکہ ان کے چار ساتھی فرار ہوگئے۔ایس ایچ اوڈاڈیوالہ عبدالرزاق نے میڈیاکوتفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روزڈاڈیوالہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ لنڈیواہ کے قریب قمار بازی جاری ہیں جس پرایس ایچ اوعبدالرزاق کی سربراہی میں پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی تو جوا کھیلنے میں مصروف ملزمان میں کھلبلی مچ گئی اور وہ بھاگ دوڑے پڑے تاہم پولیس اہلکاروں نے دس افراد کو موقع پر قابو کرلیا۔گرفتارملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم290660روپے اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے جبکہ ان کی چار گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ ملزمان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے فرار اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر