اساتذہ تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کیلئے کردار ادا کریں،عبدالرحمان

اساتذہ تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کیلئے کردار ادا کریں،عبدالرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر نورنگ عبدالرحمان نے والدین اساتذہ کونسل کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں میں تعلیمی ماحول میں بہتری لانے کے لئے کردار ادا کریں، وہ گورنمنٹ پرائمری سکول آزاد خیل حرامہ تالا میں پی ٹی سی ممبران سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی سی ممبران نے ایس ڈی ای او کو علاقے کے تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ سکول میں ایک مزید ٹیچر تعینات کیا جائے اور کمروں کی مرمتی کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں ایس ڈی ای او عبدالرحمان رشید نے طلبہ کا تعلیمی جائزہ لیا اور اردو، انگریزی اور ریاضی کے مضامین میں طلبہ کی استعداد بڑھانے پر زیادہ توجہ دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی ترقی کے حوالے سے اساتذہ کے ساتھ رابطے میں رہا کریں اور تعلیمی کمزوریوں پر قابو پانے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل اساتذہ کی بھرتیوں سے سکولوں میں تدریسی عملے کی کمی دور ہوجائے گی۔