غیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے،راؤف اللہ خان

    غیر قانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے،راؤف اللہ خان

  



بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل میونسپل کمیٹی ٹی ایم او راوف اللہ خان نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں نیشنل پریس کلب بنوں کے صدر گوہر وزیر اور ان کی کابینہ سے تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہیں، بیوٹی فیکشن پراجیکٹ کے دوران آنے والے تمام غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کاروائی شروع کر رکھی ہے،عوامی مشکلات کے پیش نظر بنوں سٹی میں ٹریفک روانی معطل کرنے والی تمام رکاوٹیں ہٹا رہے ہیں خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،5فروری یوم کشمیر ڈے کو ضلع بنوں میں بھر پور طریقے سے منانے کے لئے شہر کو کشمیر سے اظہار یکجہتی بینرز سے اوازاں کر دیا ہے،لینڈ انسپکٹر نزیر اللہ اعوان کو یوم کشمیر ڈے کے حوالے سے بہتر انتظامات کرنے کا حکم دیدیا ہے،ٹی ایم اے عملہ شہر میں جگہ جگہ کشمیری جھنڈے اوازاں کر رہے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان عالمی سطح پر سفارتی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، کشمیر نہ پہلے بھارت کا حصہ تھا نہ کھبی بھارت کا حصہ رہے گا،بنوں میں یوم کشمیر کے مناسبت سے تیاریاں عروج ہے،کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف پروگرامات ترتیب دئیے گئے ہیں جس میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کشمیر کے لئے10بجے ایک منٹ کی خاموشی،ٹی ایم اے ہال میں کشمیر ڈے پشتو مشاعرہ،11بجے ریگل سینما روڈ سے نیشنل پریس کلب بنوں تک ہیومن چین/کشمیر قومی ترانہ،یکجہتی کشمیر واک،کشمیر ڈے کرکٹ میچ/کشمیری ملی نغمہ،کشمیر ڈے فٹ بال میچ،اور 5بجے بالمکی مندر میں ہندووں کمیونٹی کا یکجہتی کشمیر پروگرام اس کے علاوہ مختلف سرکاری /پرائیوٹ سکولوں میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرامات بھی ہونگے،

مزید : پشاورصفحہ آخر