بلدیاتی نظام سے قبائلی علاقوں میں تبدیلی آئیگی،شفیق شیر آفریدی

    بلدیاتی نظام سے قبائلی علاقوں میں تبدیلی آئیگی،شفیق شیر آفریدی

  



خیبر (بیورورپورٹ)بلدیاتی نظام سے قبائلی علاقوں میں تبدیلی آئیگی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہے وزیر اعلی تعاون کر رہے ہیں۔ایم پی اے شفیق شیرلنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممبرصوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر افریدی نے کہا کہ جذبہ خدمت اور مخلصی پر عوام کے حقوق کے جنگ لڑنے نکلیں ہے عوام کی مسائل سے خوب واقف ہوں ان کی مسائل جلد حل کرنے کیلئے بے تاب و کوشاں ہوں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام قبائلی علاقوں میں بہتری آئیگی تیس فیصد فنڈ لوکل گو رنمنٹ خرچ کرینگے نیچے تک اختیارات منتقلی سے عوام کے مسائل حل ہو نگے انہوں نے کہا کہ اے دی پی میں پبلک ہیلتھ کیلئے سولہ کروڑ روپے ایر گیشن کیلئے بیس کروڑ مختص کئے گئے ہیں جبکہ سی اینڈ ڈبلیو کیلئے فنڈز مختص کیا گیا ہے جس میں تمام رابطہ سڑکیں تعمیر کئے جائیں گے شفیق شیر آفریدی نے کہا کہ لنڈیکوتل پریس کلب تعمیر کرنا وقت کی ضرورت ہیں لنڈیکوتل ضلع خیبر کا ہیڈ کوارٹرہے اور پاک افغان بارڈر کی وجہ سے اہمیت کا حامل علاقہ ہیں اس لئے پر یس کلب تعمیر کرنا انتہا ئی ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی تک لنڈیکوتل صحا فی کرایہ کے بلڈنگ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں کرایہ کے بلڈنگ میں کام کرنا حکومت کیلئے افسوس کا مقام ہیں ایم پی اے شفیق شیر نے خاطر شہید کے حوالے سے بتا یا کہ خاطر شہید کو انصاف فراہم کرنے کیلئے سیاسی پارٹیوں سمیت پوری قوم نے بہترین کردار ادا کیا اور اسکے بدولت خاطر شہید کو شہید پیکج ضرور ملے گا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقے کی خدمت کیلئے اپنی جان وقف کر دی ہے اور وہ خدمت پر یقین رکھتے ہیں وہ اپنے علاقے کی تمام سیا سی قائدین کی قدر کرتے ہیں ذاتی اختلاف کسی نہیں نظریا تی اختلا فات ہو سکتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر