نرمی خیل ٹومیر یا ن روڈ کیلئے فنڈز جاری، ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

نرمی خیل ٹومیر یا ن روڈ کیلئے فنڈز جاری، ہنگامی بنیادوں پر کام شروع

  



بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ خیبرپختونخواہ ملک شاہ محمد خان وزیر کی کوششوں سے نرمی خیل ٹو میریان روڈ کے لئے 75ملین روپے کی خطیر فنڈز فوری ریلیز ہوگئی،فنڈز ریلیز ہوتے ہی میریان روڈ پر سی اینڈ ڈبلیو ایس ڈی او امیر اللہ اور ٹھیکیدار تاج علی خان نے ہنگامی بنیادوں کے تحت کام شروع کر دیا،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سابق ڈسٹرکٹ اپوزیشن لیڈر گل باز خان وزیر نے میریان روڈ پر کام شروع کرنے کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر ان کے ساتھ میریان روڈ ٹھیکدار تاج علی خان اور سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او امیر اللہ خان بھی موجود تھے، سی اینڈ ڈبلیو ایس ڈی او امیر اللہ خان نے میریان روڈ کے بارے میں میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ دی،افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف سابق ڈسٹرکٹ اپوزیشن لیڈر ملک گل باز خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ میریان روڈ کی ٹوٹل لاگت 40کروڑ روپے ہیں،فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے میریان روڈ پر کام کی رفتار سست ہو گئی تھی لیکن اب میریان روڈ کے لئے فنڈز ریلیز ہونے سے میریان روڈ پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے،ٹوٹل روڈ 15کلو میٹر، روڈ کی چوڑائی 30فٹ اور روڈ کے دونوں جانب ریٹرنگ وال بھی تعمیر کی جائے گی،پہلے سیاسی مداری یہ پروپیگنڈہ کر رہے تھے کہ اس روڈ کی تعمیر وزیر علاقے سے شروع ہو رہی ہیں لیکن ہم نے اس روڈ کوکچکوٹ پل میریان روڈ بنوچی علاقے سے شروع کر دی ہیں، پہلے فیز میں کچکوٹ پل تا نورڑ تک روڈز جی تعمیر ہوگی دوسرے فیز میں نورڑ تا نرمی خیل تک روڈز پر کام شروع ہوگا، اب سیاسی مداری میریان قوم کو جعلی پروپیگنڈوں میں نہیں لا سکے گے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے اب ترقیاتی کاموں کا رح میریان کی جانب موڑ دیا ہے، میریان قوم کے تمام گلے شکوے اب ختم کرینگے،صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر چیف آٖف میریان ملک دلنواز خان کیساتھ رابطے میں ہیں، ملک دلنواز خان سے میریان قوم کے درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے حوالے سے ترقیاتی منصوبے طلب کئے ہیں،بہت جلد صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان وزیر چیف آف میریان ملک دلنواز خان کی سربراہی میں میریان قومی مشران پر مستمل جرگے سے ملاقات کریگی،اور میریان علاقے میں ترقیاتی کاموں کے خوالے سے جامع پلان مرتب کرنے اور ان کو عملی جامہ پہنانے پر حصوصی کمیٹی کی تشکیل نو کی جائیگی،ہنی کلہ براکزائی کے 5کلومیٹر روڈ کی تعمیر کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ٹینڈز ریلز کرنے کا حکم دیدیا ہے،انشاء اللہ میریان قوم کے محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،

مزید : پشاورصفحہ آخر