اے سی پورن محمد جوا د سردار نے بنگلی براڈ لیو نرسری کا افتتاح کردیا

  اے سی پورن محمد جوا د سردار نے بنگلی براڈ لیو نرسری کا افتتاح کردیا

  



پورن(نامہ نگار) اے سی پورن محمد جوا د سردار نے بنگلی براڈ لیو نرسری کا افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں ایس ڈی ایف او شکیل اور نرسری انچارج ظہور محمد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر اے سی پورن نے لوگوں میں فری پودا جات تقسیم کی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد جنگلات کی تحفظ ہے اور شانگلہ کو سرسبز اور شاداب بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عوام زیادہ سے زیادہ پودا جات لگائے اور اسکی حفاظت کریں جنگلات کے تحفظ سے نہ صرف جنگلی حیات کی بقا وابستہ ہے بلکہ اس سے انسانی زندگی کو درپیش مسائل جیسے اب وہوا کی اچانک تبدیلی،سیلابوں کا خطرہ اور انسانی زندگی پر اثر انداز ہونے والے موسمی تغیرات کو کافی حدتک قابو میں کیا جاسکتا ہے اس موقع پر نرسری انچارج ظہور محمد نے کہا کہ امسال تقریباََ19لاکھ پودا جات عوام میں تقسیم کرینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر