صوابی،ٹیکسلا سے چوری شدہ دو موٹر کاریں برآمد،1 گرفتار

صوابی،ٹیکسلا سے چوری شدہ دو موٹر کاریں برآمد،1 گرفتار

  



صوابی(بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے ٹیکسلا سے چوری شدہ موٹر کار سمیت دو موٹر کاریں بر آمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او افس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ رات جمیل آباد ٹیکسلا پنجاب سے ایک موٹر کار نمبر AAK126چوری ہوئی تھی جس کی ایف آئی آر تھانہ ٹیکسلا میں درج کرائی گئی بعد ازاں معلوم ہوا کہ مذکورہ موٹر کار صوابی کے علاقہ تھانہ کالو خان کی حدود میں پارک کرائی گئی ہے جس پر ڈی پی او صوابی عمران شاہد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گاڑی اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے پولیس کو ٹاسک دی ڈی ایس پی رزڑ عالم اقبال، ایس ایچ او کالو خان محمد فیاض خان، انٹی کار لفٹنگ انچارج ایس آئی ناظم خان، ڈی ایس پی انچارج عامر خان اور دیگر پولیس آفسران اور اہلکاروں نے جدید خطوط پر تفتیش کر کے کرنل شیر کلے کے محلہ سراج پورہ کے رہائشی مراد علی کے حجرہ سے مذکورہ موٹر کار کو بر آمد کر کے مراد علی کو گرفتار کر لیا۔ جب کہ ایک اور سرقہ شدہ گاڑی مہران بر آمد کر لی جب کہ پولیس نے سرقہ شدہ گاڑیوں کی چیسز کی کٹی ہوئی پلیٹس اور دیگر اوزار بھی بر آمد کی۔ مذکورہ ملزم نے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کوشش کر رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر