صوبائی حکومت محکموں کی خود انحصاری کی پالیسی کیلئے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے،عبد الکریم

  صوبائی حکومت محکموں کی خود انحصاری کی پالیسی کیلئے سنجیدہ کوشش کر رہی ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کو خود انحصار اور منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کیلئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کی انتظامی اور مالی خود مختاری کے حوالے سے بریفنگ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہا۔ معاون خصوصی نے زور دیکر کہا کہ انشاء اللہ پرنٹنگ پریس کو منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرینگے جس کی بدولت محکمہ میں مقابلہ کی صلاحیت اور منافع میں اضافہ ہو جائیگا۔ اس سے پرنٹنگ پریس کے فنڈ کے تمام مسائل حل ہو جائینگے اوریہ ادارہ اپنے پاوٗں پر کھڑا ہوجائے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ محکموں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدام کر رہے ہیں۔ اور سزا و جزا کا قانون رائج کیا جائے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پرنٹنگ پریس کی خود مختاری سے پیداواری صلاحیت بھی بڑھے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر