رستم،ناقص اشیاء اور صفائی پر کیک فیکٹری سیل

  رستم،ناقص اشیاء اور صفائی پر کیک فیکٹری سیل

  



رستم (تحصیل رپورٹر)خراب انڈوں کے استعمال اور ناقص صفائی پر کیک فیکٹر ی سیل۔کے پی فوڈ اتھارٹی مردان نے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی خصوصی ہدایت پرخراب انڈوں سے بنانے والے کیک کی فیکٹری کو سیل کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد اور فوڈ سیفٹی آفیسر شاہد علی نے سکندری مردان میں کیک بنانے والی فیکٹری کو سیل کیا۔ کیک خراب انڈوں سے تیار کیا جاتاتھا۔ دیگر یونٹس کو اصلاحاتی نوٹس جاری کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر