ڈی سی مردان نے کالج چوک میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا افتتاح کردیا
مردان (بیورورپورٹ)صوبائی حکومت خیبر پختونخواکی ہدایت کی روشنی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر مردان نے کالج چوک میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس مہم میں کالج چوک سے لیکر باب مردان تک سنٹر میڈیا میں گنڈھیرے (اولینڈر) کے پودے لگائیں جائینگے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان طارق جان، ایس ڈی ایف او جہانگیر سید، ایس ڈی او ٹی ایم اے، چیئر مین مردان یوتھ پالیمنٹ ارساد، صدر مردان پریس کلب سمیت طلبہ، ولنٹیرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا کہ پودوں اور درختوں کے لگانے سے نہ صرف ماحول صاف ستھرا ہو جا تا ہے بلکہ فضا ئی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ شجرکاری ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ ہمارے آنے والے نسلوں کیلئے ایک پر فضا ماحول دستیاب ہوسکے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے معاشرے کے ہر شہری کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ کمشنر مردان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کو کامیاب بنانے کا اعادہ کیاہے اور اسکو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ انہوں نے طلباؤ طالبا ت اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ شجرکاری میں اپنا حصہ ڈالے اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار اداکریں۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ پودوں کی دیکھ بھال کریں جبکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔