آج یوم یکجہتی کشمیر منانے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے

    آج یوم یکجہتی کشمیر منانے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان)آج یوم یکجہتی کشمیر منانے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اساتذہ اور بچے خاص طور پر شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ای او تحصیل جہانگیرہ سہیل درانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پرائمری سکول کے اساتذہ اور طلباء آج 10بجے جہانگیرہ چوک میں جمع ہوں گے اور اپنے کشمیری بھایوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ اس دوران ایک ریلی بھی نکالی جاے گی۔ اس پروگرام میں سکول کے بچے کشمیری بھایوں کی حوصلہ افزائی اور اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے نغمے اور تقاریر بھی پیش کریں گے۔ انہوں نے جہانگیرہ عوام سے بھی اس ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔