سرائے نورنگ،اسلحہ کی نوک پر دو موبائلز چھین لئے گئے،ایک زخمی

  سرائے نورنگ،اسلحہ کی نوک پر دو موبائلز چھین لئے گئے،ایک زخمی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)گنڈی خان خیل میں رات کے وقت نامعلوم چوروں نے اسلحہ کی نوک پردوعددموبائل چھین لئے،چوروں کی تعاقب کے دوران چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کورابطے پربتایاکہ ورگون ولدحاجی رنگون سکنہ کوٹکہ گلبازارداخلی گندی خان خیل نے بحالت مجروحیت ایف آئی آردرج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گذشتہ شب اپنے بھائی عبدالرحمن کے ہمراہ کلیم اللہ کے بیٹھک میں موجودتھے کہ بھائی عبدالرحمن بیٹھک سے نکل کرگھرروانہ ہواکچھ دیربعددوڑتاہواواپس بیٹھک آیااورکہاکہ باہرراستے میں دونامعلوم افرادنے اسلحہ کی نوک پرمجھ سے دوعددموبائل چھین لے کربھاگ گئے ملزمان کے توبھائی کے ہمراہ ملزمان کے تعاقب کے لئے روانہ ہوئے جب ٹیوب ویل حیات اللہ پہنچے تووہاں پروہی ملزمان کھڑے تھے جنہوں نے ہمیں دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیاجبکہ بھائی خوش قسمتی سے بچ گیاپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر