کوہاٹ،نئے پیرا میڈیکس کے انتخابات کا اعلان

    کوہاٹ،نئے پیرا میڈیکس کے انتخابات کا اعلان

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن صوبہ خیبرپختونخواکے صدر روئیداد شاہ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا‘ جس میں 2020ء کے نئے پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے الیکشن کا اعلان کیاگیا‘ نئے الیکشن شیڈول کے مطابق مندرجہ ذیل الیکشن شیڈول‘ الیکشن کمیٹی اور الیکشن کمیشن کی متفقہ منظوری دی گئی‘ نیز انتخابات میں صرف وہ پیرامیڈیکس بطور امیدوار حصہ لینے اور ووٹ پول کرنے کے اہل ہونگے جو پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے آئین اور قواعد وضوابط کے پابند ہیں‘ کسی سیاسی پارٹی کے آلہ کار یا پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے اغراض ومقاصد اور پیرامیڈیکل سٹاف کی اجتماعی مفادات سے متصادم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ پول کرنے کے اہل نہیں ہونگے‘ انتخابات میں حصہ لینے والے گروپوں کے دستخط شدہ ووٹرلسٹ ہرحال میں کاغذات نامزدگی کیساتھ کمیٹی کے حوالے کرنا لازمی ہے‘ بصورت دیگر امیدوران کی فائنل لسٹ جاری نہیں کی جائے گی کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے صوبائی تنظیم کے واجب الادابقایاجات اداکرنا ضروری ہیں۔نئی الیکشن کے ممبرزمیں چیئرمین لقمان گل اورکزئی‘ پریذائیڈنگ آفیسر شمس التاج‘ پریذائیڈنگ آفیسر انور خان‘ پولنگ آفیسر ز میں زاہد اورکزئی اور مستان خان شامل ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے ممبران میں چیئرمین سیدروئیداد شاہ‘ ممبران میں خواجہ عبدالقیوم اور اسم گل مومند شامل ہیں۔صوبائی پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی آخری تاریخ 2مارچ بروز پیر بوقت2بجے سہ پہر‘ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کرنیکی آخری تاریخ 3مارچ بروز منگل بوقت2بجے سہ پہر‘ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4مارچ بروز بد ھ بوقت 2بجے سہ پہر‘کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5مارچ بروز جمعرات بوقت2بجے سہ پہر اور حتمی فہرست امیدواران 5مارچ بروزجمعرات بوقت2بجے‘الیکشن کمیٹی کے مطابق انتخابات بمقام ایل ایم ایچ ہسپتال کوہاٹ میں 28مارچ2020ء بروز ہفتہ صبح نوبجے تاچار بجے سہ تک ہونگے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی چیئرمین الیکشن کمیشن کے پاس مقررہ تاریخ کو پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی دفتر واقع مولوی جی ہسپتال پشاور میں جمع کرائے جاسکیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر