تحریک جوانان کی بادامی باغ سے شملہ پہاڑی تک کشمیر ریلی

تحریک جوانان کی بادامی باغ سے شملہ پہاڑی تک کشمیر ریلی

  



لاہور(پ ر)تحریک جوانان کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بادامی باغ فروٹ منڈی سے شملہ پہاڑی تک ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کی قیادت نذیر احمد خان نے کی۔اس موقع پر نذیراحمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دو سرے کے بغیر نا مکمل ہیں، مسلمانوں کا قاتل بھارتی وزیر اعظم مودی مقبوضہ کشمیر کو اسرائیل بنانے کی گھناؤنی سازش کررہاہے، پاکستان کشمیری عوام کی حق ِ خود ارادیت اور منصفانہ جدو جہد کی مکمل اور موثر حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و استبداد انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ جموں و کشمیر کی الگ حیثیت ختم کرکے مودی سرکار اپنی ہٹ دھرمی کا انمٹ ثبوت دے چکی ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت، پاک فوج اور عوام کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1