کشمیر ریلی کے روٹ پر تین میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے

کشمیر ریلی کے روٹ پر تین میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈ ی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصل چوک سے برآمد ہونے والی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ریلی روٹ پر تین میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔

اورفیصل چوک میں واسا پانی کے ٹینکرز بھی کھڑے کریں۔انہوں نے ٹریفک کی بحالی اور سیکیورٹی کے لئے پولیس افسران کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اپنی ایمبولینسز کھڑی کریں گے۔ریلی کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کریں گے۔۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس کی بڑی تعداد کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرے گی اورسائرن بجایا جائے گا اور خاموشی اختیار کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کے ترانے چلائے جائیں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور یو این او کی قراردادوں پر عملدرآمد کے متعلق آواز بلند کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1