کپتان کے شانہ بشانہ چلیں گے

کپتان کے شانہ بشانہ چلیں گے

  



لاہور(سٹی رپورٹر)عالمی دہشت گرد بھارت 70 برس سے نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر افسوس ہے کہ انسانیت کا درس دینے والے عالمی رہنما اب تک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کچھ نہ کر سکے۔یہ بات گزشتہ روز یوم کشمیر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور یو سی 49 سمادھی گنگا رام کے کوارڈینیٹر ملک شہریار اعوان نے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے کپتان کے شانہ بشانہ کشمیر کی آزادی تک کشمیر کے سفیر بنے رہیں گے۔

ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

اور پوری دنیا اس کے سحر میں جکڑ جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1