کوکنگ آئل اور گھی مہنگا،چینی کی قیمت85روپے پر برقرار

  کوکنگ آئل اور گھی مہنگا،چینی کی قیمت85روپے پر برقرار

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرچون میں کوکنگ آئل 240 سے 256 روپے لٹر ہو گیا۔ گھی کی قیمت بھی 254 روپے کلو تک پہنچ گئی۔دوسری طرف چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہو سکی پرچون میں چینی کی قیمت 85روپے برقرار ہے،منافع خور مافیا روزانہ کروڑوں روپے عوام کی جیبوں سے نکالنے لگا،انتظامیہ نے چپ سادھ لی۔لاہور میں پرچون کی سطح پر 70 روپے کلو چینی خواب بن گئی۔تھوک مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا تھیلا چار ہزار روپے میں ملنے لگا ہے۔مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے۔ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا جن سب کو کھا رہا ہے کوئی توجہ نہیں دے رہا، منافع خور چینی کی قیمت بڑھا کر روزانہ عوام کی جیب سے 15کروڑ روپے نکال رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1