پوری قوم آزادی کی جنگ میں کشمیریوں کے ساتھ ہے،سیف الملوک

پوری قوم آزادی کی جنگ میں کشمیریوں کے ساتھ ہے،سیف الملوک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ آج 5 فروری ”یوم یک جہتی کشمیر“ کشمیریو ں کے سا تھ اظہا ر یک جہتی کا دن ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس مو قع پر میں اپنے کشمیری بھا ئیوں، بیٹیو ں اور بزرگو ں کو یہ پیغا م دینا چا ہتا ہو ں کہ یوری قوم آزادی کی اس جنگ میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیری عوام آزادی حا صل کر کے رہیں گے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستا ن کی فوج ستر برس سے کشمیری عوام پر ظلم وستم کے جو پہا ڑ توڑ رہی ہے وہ انتہا ئی قابل مذمت ہے عالمی قوتوں اور انسا نی حقوق کے لئے کام کر نے والے اداروں کو خا مو شی تو ڑنی ہو گی ان خیلا ت کا اظہا ر انہو ں نے کشمیریو ں سے اظہار یک جہتی کے مو قع پر اپنی پیغا م میں کیا انہو ں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی برسوں سے اپنی آزادی کی جدوجہد جا ری رکھے ہو ئے ہیں۔

اور یہ ان کا حق بھی ہے کہ وہ ااذا دی سے زند گی گزا ریں۔انہو ں نے کہا کہ اس با ت کی سمجھ نہیں آ تی ہے کہ اس حوالے سے عالمی اداروں اور حکومتوں نے کیو ں خاموشی طا ری کی ہو ئی ہے انہو ں نے کہا کہ اب ان انسا نی حقوق کی آوا ز اٹھا نے وا لو ں کو بھی دہرا معیار چھوڑنا پڑے گا، کشمیری اپنے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انہیں اپنا حق ملنا چاہیے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما کی حثیت سے میں اپنے کشمیری بھا ئیو ں کو یہ پیغا م دیتا ہو ں کہ ہم ان کی اس جنگ میں شا نہ بشا نہ کھڑے ہیں اور جب تک کشمیریو ں کو ان کا حق نہیں ملے گا ہم ان کے سا تھ کھڑے رہیں گے۔۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1