طیارہ حادثہ، یوکرین نے فی کیس 80ہزار ڈالر ایرانی ہرجانہ مسترد کر دیا

طیارہ حادثہ، یوکرین نے فی کیس 80ہزار ڈالر ایرانی ہرجانہ مسترد کر دیا

  



تہران (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) یوکرین نے طیارہ حادثے کے متاثرین کو ایران کی جانب سے فی کس 80 ہزار ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کو مستردکردیا۔ایران میں 8 جنوری کو یوکرین کا مسافر طیارہ پرواز کے چند ہی منٹ بعد میزائل حملے میں تباہ ہو گیا تھا، اس حادثے میں طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔یوکرین نے طیارہ حادثے کے متاثرین کو ایران کی جانب سے فی کس 80 ہزار ڈالر ہرجانے کی ادائیگی کو مسترد کردیا اور رقم میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوکرین

مزید : صفحہ اول