پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے غازیوں نے فوج کو ہرا ول دستے کی قیادت فراہم کی: جنرل باوجوہ

  پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے غازیوں نے فوج کو ہرا ول دستے کی قیادت فراہم کی: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری (اے آئی ایم ایچ) قائم کیا جہاں ہم فوج کی تاریخ اور غازیوں کے تجربات کو محفوظ کر رہے ہیں جو نوجوان نسل کے افسروں کیلئے مفید ہونی چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینم جوبلی ری یونین کا انعقاد منگل کو راولپنڈی میں ہوا،جنرل باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان غازیوں نے پاک فوج کو ہراول دستے کی قیادت فراہم کی۔ پلاٹینیم جوبلی ری یونین کی تقریب میں پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے زندہ رہ جانیوالے ارکان اور خاندانوں نے شرکت کی۔ پہلے پی ایم اے کورس کے افسران نے پی ایم اے میں 1948 میں شمولیت اختیار کی اور چار فروری 1950 کو میجر عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) سمیت 62 افسران کمیشنڈ ہوئے تھے۔
پی ایم اے کورس

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی انسداد پولیو کے ادارے روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی اورپاکستان میں پولیو کے خاتمے اور صحت عامہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو امریکی انسداد پولیو ادارے روٹری انٹرنیشنل کے صدر ہولگرکنیک نے 4 رکنی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی،وفد نے پاکستان میں صحت عامہ اور انسداد پولیو کے امور پر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان سے جلد پولیو کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
جنرل باجوہ

مزید :

صفحہ اول -