اقتصادی رابطہ کمیٹی، پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کافیصلہ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

اقتصادی رابطہ کمیٹی، پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کافیصلہ، گیس کی ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی گئی، کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دیدی،ای سی سی اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کرتے ہوئے پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوسٹل انشورنس کیلئے 70 کروڑ کے پیڈ اپ کیپٹل کی منظوری دی گئی ہے۔ پوسٹل انشورنس کمپنی ایس ای سی پی کی ریگولیشن میں ہو گی۔کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنکل سپلمنٹری گرانٹ، وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی بھی منظوری دی جبکہ گیس نرخوں میں 214 فیصد اضافے کی سمری مؤخر کر دی۔ واضح رہے سمری میں کمرشل و سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 31 فیصد اور کھاد کارخانوں کیلئے 153 فیصد مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

ای سی سی

مزید : صفحہ اول