پاکستان دنیا میں سیاحت کیلئے پرکشش ملک بن چکا،فیاض الحسن

پاکستان دنیا میں سیاحت کیلئے پرکشش ملک بن چکا،فیاض الحسن

  



لاہور(فلم رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے، اقوامِ عالم بارہا پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش ترین مقام کا درجہ دے چکی ہیں، حال ہی میں امریکہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق پاکستان کو 2020 کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا جانا اس کی دلیل ہے۔اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ناروے اور پرتگال نے بھی پاکستان کے حوالے سے اپنی ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے۔ان ممالک سے پہلے فرانس، جرمنی اور برطانیہ بھی پاکستان کو سیاحت کے لیے محفوظ اور پرامن ملک قرار دے چکے ہیں۔ یہ سب امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور افواجِ پاکستان کی انتھک کوششوں سے پاکستان میں دہشت گردی کو شکست ہوئی ہے اور ملک میں برطانوی شاہی جوڑے کی آمد اور بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور پاکستانی مہمان دوست اور مہمان نواز قوم ہیں۔ دنیا آ ئے اور پاکستان کی خوبصورتی اور لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہو۔

فیاض الحسن

مزید : صفحہ اول